وزیراعظم کا 9 ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب

119
APP33-22 KARACHI: November 22 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing during the inauguration of 9th International Defense Exhibition (IDEAS-2016). APP Photo by Abbas Mehdi

کراچی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ کے خلاف ہے تاہم وہ ”اسلحہ برائے امن“ کے نصب العین کی پیروی جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں چار روزہ 9 ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز 2016ئ) کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسلحہ کی دوڑ کی حوصلہ شکنی کرنے اور امن کے لئے آلات حرب کے نصب العین کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی پیداوار میں خودکفالت حاصل کی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے آئیڈیاز 2016ءکا ذکر کیا جس میں مقامی اور غیر ملکی ٹیکنالوجیز کا مشترکہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں 2000 سے زائد اسلحہ نظام اور سازوسامان پیش کئے جانا تحقیق و ترقی کی مدد سے دفاعی پیداوار میں ملک کے سرکاری اور نجی شعبہ کی وسیع البنیاد شرکت کا عکاس ہے۔