وزیراعظم کل سکھر میں سندھ کے لئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

48

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل سکھر میں سندھ کے لئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ خطیر رقم کراچی پیکیج کے 1100 ارب روپے کے علاوہ ہوگی۔ اگلے دو سال انشاءاﷲ سندھ کی ترقی کے سال ہوں گے۔ تحریک انصاف سندھ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کےلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔