باکو ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دوطرفہ اور کثیر الجہت سطوں پر مل کر کام کریں گے۔ ہفتہ کو آزربائیجان کی پارلیمنٹ ملی مجلس کے سپیکر اوگتے اوسادوف سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قیادت کی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں سے …
وزیراعظم کی آذربائیجان کی پارلیمنٹ ملی مجلس کے سپیکر سے گفتگو

مزید خبریں
باکو ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دوطرفہ اور کثیر الجہت سطوں پر مل کر کام کریں گے۔ ہفتہ کو آزربائیجان کی پارلیمنٹ ملی مجلس کے سپیکر اوگتے اوسادوف سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قیادت کی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں سے دوطرفہ اقتصادی ، دفاعی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ ملاقات کے دوران آذربائیجان کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں آپ کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید ہوں گے۔ انہیں یقین ہے کہ آپ کی آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان قومی مفاد کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔







