وزیراعظم محمد نوازشریف کا نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا 14 اگست 2017ءکو افتتاح کرنے کا اعلان امید ہے نیا ہوائی اڈہ پیشہ وارانہ مہارت کا شاہکار ہو گا، منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی معیارات کی پیروی کو یقینی بنایا جائے وزیراعظم محمد نوازشریف کا شہری ہوابازی امور سے متعلق اجلاس سے خطاب وزیراعظم کی اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کو نئے ایئر پورٹ سے منسلک کرنے کی …
وزیراعظم کی اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کو نئے ایئر پورٹ سے منسلک کرنے کی بھی ہدایت

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نوازشریف کا نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا 14 اگست 2017ءکو افتتاح کرنے کا اعلان
امید ہے نیا ہوائی اڈہ پیشہ وارانہ مہارت کا شاہکار ہو گا، منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی معیارات کی پیروی کو یقینی بنایا جائے
وزیراعظم محمد نوازشریف کا شہری ہوابازی امور سے متعلق اجلاس سے خطاب
وزیراعظم کی اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کو نئے ایئر پورٹ سے منسلک کرنے کی بھی ہدایت
اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا 14 اگست 2017ءکو افتتاح کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیا ہوائی اڈہ پیشہ وارانہ مہارت کا شاہکار ہو گا، منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی معیارات کی پیروی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان وزیراعظم میں ایوی ایشن امور کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعظم کو بنوں اور مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہوائی اڈوں پر کام کی صورتحال اور پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تقریباً 82 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے کو مختص مالیاتی وسائل کے اندر مکمل کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ منصوبے کو 3 بڑے پیکیجز مسافر ٹرمینلز، فضائی اور زمینی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کا نیا ہوائی اڈہ 14 اگست 2017ءکو فعال ہو جائے گا۔ اجلاس کو رابطہ سڑکوں، آبی سہولیات، قدرتی گیس، بجلی اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ رماں ڈیم اور کسانہ ڈیم نئے ہوائی اڈے کو پانی فراہم کریں گے اور یہ جلد مکمل ہو جائیں گے۔








