اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے افواج پاکستان کی طرف سے آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضا کارانہ کمی کے فیصلہ کو سراہا ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی کو درپیش گونا گوں چیلنجز کے باوجود افواج پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضا کارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے، اس بچت کے نتیجہ میں میسر آنے والا سرمایہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کیا جائے گا۔