وزیراعظم کی اومان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

146
APP24-08 ISLAMABAD: May 08 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif shaking hand with Foreign Minister of Oman H.E. Yousuf Bin Alawi Bin Abdullah. APP

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اومان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ سلطان قابوس کی قیادت میں اومان تمام شعبوں میں مسلسل پیشرفت کر رہا ہے اور ان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیئے جانا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یہ بات اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداﷲ سے پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزراءخارجہ کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ سیاسی مکالمہ سیاسی، سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات سمیت تمام شعبوں میں جامع تبادلہ خیال کے لئے مناسب فورم فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت، تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔