اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل پر ارکان پارلیمنٹ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل پر ارکان پارلیمنٹ ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔