وزیراعظم کی ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت

96

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور میں ایف سی کے اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے مادر وطن سے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔