وزیراعظم کی بہترین حکمت عملی ،عوام کے تعاون اور اعتماد سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

حویلیاں۔ 9 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کی بہترین حکمت عملی ،قیادت ،عوام کے تعاون اور اعتماد سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، دھرنے اور ریلیوں سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ تبدیلی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے سے آتی …

حویلیاں۔ 9 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کی بہترین حکمت عملی ،قیادت ،عوام کے تعاون اور اعتماد سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، دھرنے اور ریلیوں سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ تبدیلی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے سے آتی ہے۔ گاﺅں بھورج میں جنرل کونسلر آزاد خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں موٹر وے کی تکمیل سے ٹریفک کے رش میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی، موٹر وے کا منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply