وزیراعظم کی سبی میں خود کش دھماکے کی مذمت ، بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

181
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی): وزیراعظم شہبازشریف نےسبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ارض وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کریں گے ۔ شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر دے ۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔