وزیراعظم کی سعیدالزماں صدیقی (مرحوم) کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

137
APP18-03 KARACHI: February 03 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif offering condolence to the family of former Governor Sindh Saeed-uz-Zaman Siddiqui (late) at their residence. APP photo by Sahib Zaman

کراچی ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعہ کے روز سابق گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی (مرحوم) کی رہائشگاہ پر پہنچے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی اور دعا مغفرت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے صاحبزادے افنان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی ملک کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔