21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں...

وزیراعظم کی ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقع کی رپورٹ طلب کرلی۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔وزیراعظم نے جاں بحق کان کنوں کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سےتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعااور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔\932

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511129

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں