افغانستان کے ساتھ جامع اور پائیدار شراکت داری کے خواہاں ہیں ، چار ملکی رابطہ گروپ صحیح سمت میں اچھی پیشرفت کر رہا ہے، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ امن کے عمل کے لئے مثبت اشارہ ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی افغانستان کے اولسی جرگہ کے سپیکر عبدالرﺅف ابراہیمی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ جامع اور پائیدار شراکت داری کے خواہاں ہیں جو دونوں اقوام کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے معاون ہے، چار ملکی رابطہ گروپ صحیح سمت میں اچھی پیشرفت کر رہا ہے، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ امن کے عمل کے لئے مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے یہ بات افغان پارلیمان کے ایوان زیریں اولسی جرگہ کے سپیکر عبدالرﺅف ابراہیمی سے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ افغانستان کے امن، استحکام اور ترقی میں پاکستان کے اہم کردار کو
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=252