وزیراعظم کی غزہ کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ، عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا، غزہ میں مستقل امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔شہباز شریف

155
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

ریاض۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے آخری سیشن سے خطاب میں اپنی گفتگو کے آغاز پر ہی غزہ کی صورتحال پر بات کی جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں مستقل امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اشیائے ضرورت درآمد نہ ہو سکیں۔