وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان فواد حسن فواد اور مرتضیٰ سولنگی کی گورنر بلوچستان کے ہمراہ بلوچستان سے آئے مظاہرین سےمذاکرات ،دونوں اطراف کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

143
وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان فواد حسن فواد اور مرتضیٰ سولنگی کی گورنر بلوچستان کے ہمراہ بلوچستان سے آئے مظاہرین سے مذاکرات، دونوں اطراف کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کے لئے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان وفاقی وزراءفواد حسن فواد اور مرتضیٰ سولنگی نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کے ہمراہ ہفتہ کو بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔

دونوں اطراف سے بہت اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، دونوں اطراف نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے کل دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا۔