اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے متعدد ارکان قومی اسمبلی نے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی۔