وزیراعظم کی قیادت میں محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں‘عثمان بزدار

41

لاہور۔27جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل طے کرے –

اپوزیشن ٹولہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے-اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں -بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے-عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں -ان عناصر کے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے-سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے

۔وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا- پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا ہے-اپوزیشن عناصر کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے-مایوسی کا شکار پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا-اپوزیشن کا طرز عمل مکمل طورپر غیرجمہوری ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جرآت کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں – وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے-ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں –