وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،محسن شاہنواز

107

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، ملک سے توانائی بحران کے خاتمے سمیت دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔