وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

104

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہے کہ عمران خان کی جدوجہد نے پنجاب کے عوام پر کئی دہائیوں سے مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ کردیا ۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی گروتھ سٹریٹجی 2023ءوزیراعظم عمران خان کے ویژن اور مشن کے اصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت غربت کی سطح میں کمی ،پسماندہ علاقوں کی ترقی،زراعت پر پیش رفت ،غربت کے خاتمے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم وصحت کی سہولیات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صرف ٹی چینل پر شہہ سرخیوں اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھے ۔انہوں نے کہا کہ گروتھ سٹریٹجی 2023ءکے تحت ترقی کے ثمرات پورے پنجاب کے لوگوں تک پہنچیں گے۔