وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کے ٹویٹس پر ردعمل کا اظہار

87

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اباجی نے اگر گاڑیوں کے مزے لئے ہیں تو ان کو جواب دینے میں کیا مسئلہ ہے، الزامات لگانے سے کرپشن نہیں چھپ سکتی، اگر انہوں نے کرپشن نہیں کی تو جواب دینے میں کیا حرج ہے؟۔ پیر کو مریم نواز کے ٹویٹس پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم کے ابا جی نے اگر کرپشن کی ہے تو پھر سزا بھی بھگتنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مغل شہنشاہ کی زندگی گزارنے والوں کو آج قانون کا سامنا کرنے میں دقت کیوں ہو رہی ہے؟۔