وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

115

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے لئے بولنے کا جمہوری حق تو چاہتی ہے لیکن حکومتی ارکان کو یہ حق دینے کیلئے تیار نہیں، جمہوریت کا رونا رونے والے صرف سنانا چاہتے ہیں، س±ننے کا اِن میں حوصلہ نہیں، اجلاس نہ ہو تو اپوزیشن شور مچاتی ہے کہ اجلاس نہیں بلایا جا رہا، جب اجلاس ہوتا ہے تو ان کے پاس لڑائی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کی ترجمانی کی بجائے اپوزیشن ایوان میں اپنا حقیقی پارلیمانی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان ک±شتی کا اکھاڑہ نہیں ، معزز ایوان ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہونے والے پالیمانی اجلاس کو خاندانوں کی کرپشن کے دفاع کیلئے ڈھال نہ بنایا جائے۔