سیالکوٹ ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر یقین کامل ہے‘ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہے‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر اپنے بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ ڈسکہ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک خاندان کی مانند ہے اور میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آپ سے ملنے کیلئے آئی ہوں اور آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ جن لوگوں نے 70 سال تک قانون کو یرغمال بنا کر معیشت کا بیڑہ غرق کیا وہ قانون کے تابع ہو رہے ہیں