وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

74

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، اگر یہ لوگ بے قصور ہیں تو انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے اور عدالتوں اور قانون کا سامنا کرنا چاہئے، تحریک انصاف کو عوام نے منتخب ہی معاشرے سے کرپشن کے خاتمے اور یکساں انصاف کی فراہمی کیلئے کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس منی لانڈرنگ اور وائٹ کالر کرائم کی کلاسک مثال ہے، مذکورہ کیس میں تحقیقات ایف آئی اے نے دسمبر 2015 میں ایک منی چینجر سے شروع کیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جون 2018ءتک اس کیس میں متعدد ہائی پروفائل لوگ سامنے آئے تھے، بعد ازاں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اس کیس کی تحقیقات میں سست روی پر از خود نوٹس لیا۔ اس کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اور طہ رضا گرفتار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں چیف جسٹس نے اس کیس پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا، جے آئی ٹی نے 11500 اکاو¿نٹس اور 924 اکاو¿نٹ ہولڈرز کی نشاندہی کی، جے آئی ٹی کے ماہرین نے 59 مشتبہ بینک ٹرانزیکشنز اور 24500 کیس فیس بک پر ترسیلات کی رپورٹ بنائیں۔