وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

94

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزا یافتہ بے نامی دار راج کماری نے کنیزوں کے جھرمٹ میں وزیراعظم پاکستان کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کر کے شہنشاہیت کے خاتمے کی آہ و بکا کی۔ بدھ کو ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمیں مریم صفدر کی بے چینی بیتابی اور پریشانی کا احساس ہے۔ وزیراعظم کی زیر نگرانی بننے والا کمیشن ان کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کردے گا۔