وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

84

سیالکوٹ ۔08ستمبر(اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیر اعظم نے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بند پڑے ہوئے صنعتی یونٹوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستانی ایکسپورٹ کے ماتھے کا جھومر رہا ہے۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کی راہ میں حائل تمام کاوٹیں دورکی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ صنعت کاروں اور مزدوروں کا شہر ہے۔ پنجاب میں دو لاکھ 26 ہزار 600 صنعتی یونٹ قائم ہیں۔ سوشل سیکیورٹی کے ساتھ 77 ہزار چار سو اڑتالیس یونٹ رجسٹرڈ ہیں۔ ای او بی اور سوشل سیکیورٹی کے آپس میں روابط نہ ہونے کی وجہ سے مزدوروں کے حقوق سلب ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صنعتوں کے بند پڑے رہنے سے تجارتی خسارہ کم نہیں ہو سکتا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان تمام اداروں میں انسپکٹر لیس رجیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستانی ایکسپورٹ کے ماتھے کا جھومر رہا ہے۔