وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

49

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم اپنے عظیم قائد کو ان کی 71 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے، عظیم قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ”کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے” قائد کے اس فرمان کی روشنی میں کسی بھی قیمت پر اپنی شہہ رگ کی حفاظت کریں گے۔