اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت ظلم، جبر اور تشدد سے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا، پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہئے، صدارتی خطاب میں کشمیر کاز کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہا گیا ہے، اپوزیشن کے رویئے سے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ کے باہر اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت ظلم، جبر اور تشدد سے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا، پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہئے، صدارتی خطاب میں کشمیر کاز کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہا گیا ہے، اپوزیشن کے رویئے سے پوری قوم کو پتہ چل گیا کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر کتنی سنجیدہ ہے، دنیا کو اپنے احتجاج کے ذریعے اپوزیشن نے منفی پیغام دینے کی ناکام کوشش کی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر کا عہدہ وفاق کی علامت ہے، صدارتی تقریر پر اپوزیشن کے شور شرابے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں معاشرتی مسائل، صحت، تعلیم، بے روزگاری اور آبادی جیسے مسائل پر پوری گرفت کے ساتھ بات کی گئی۔ انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے اور مسئلہ کشمیر کو قومی سطح سے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے تحت کشمیریوں کی زندگی کو اجیرن بنانے کے اقدامات کا نوٹس لینا ہوگا۔ فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن کے شور شرابے سے پوری قوم کو پتہ چل گیا کہ صدر قومی مسئلہ کو اجاگر کر رہے تھے اور اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے حوالے سے شور و غل کر رہی تھی۔ قوم جان چکی ہے کہ ملک اور کشمیریوں کے ساتھ کون مخلص ہے اور کون غیر سنجیدہ۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور انہوں نے اپنے دل کے جذبات کو ایسے انداز میں ایک ایسے وقت میں احسن طریقے سے بیان کیا کہ قوم کی امنگوں کے مطابق خلوص نیت سے قومی معاملات پر تجاویز اور مشاورت دی۔








