اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونا ثبوت ہے کہ قوم دہشت گردی کو شکست دی چکی ہے۔ قدافی سٹیڈیم لاہور آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے تحت کھیلوں کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے،ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے رہیں گے۔ معاون خصوصی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سری لنکن بورڈ کے ارکان کے ہمراہ ٹی 20 میچ دیکھا۔