وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ترکی کے قومی دن کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد

63

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کی رات اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترکی نے ہر آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی مسئلہ کشمیر پر بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔