وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں ادارے آزاد ہیں، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم ہے، جیل بھیجنا اور نکالنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے، حکومت اپنے موقف سے عدالت کو آگاہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں ادارے آزاد ہیں، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم ہے، جیل بھیجنا اور نکالنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے، حکومت اپنے موقف سے عدالت کو آگاہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں بھیجنا اور جیل سے نکالناحکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے، قانون اور آئین کے مطابق عدالتوں سے رجوع کریں،حکومت اپنے موقف سے عدالت کو آگاہ کرے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی کے علاجِ معالجے کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے، نئے پاکستان میں ادارے آزاد اور شفاف ہیں، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قیدو بند کی صعوبتیں بغیر وجہ کے نہیں جھیلنا پڑتیں، زرداری صاحب کو بارہ برس تک جیل میں رکھنے والے آج ایک ہی گھاٹ سے پانی پی رہے ہیں۔