اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے انتہا پسندانہ ذہنیت نے خواتین پر مشتمل پاکستان کی نصف سے زائد آبادی کے حقوق پر کاری ضرب لگادی، مارچ انتظامیہ نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کوکوریج کی اجازت نہ دےکر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کردی ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے انتہا پسندانہ ذہنیت نے خواتین پر مشتمل پاکستان کی نصف سے زائد آبادی کے حقوق پر کاری ضرب لگادی، مارچ انتظامیہ نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کوکوریج کی اجازت نہ دےکر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کردی ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہوریت کے نام لیوا جمہوری اصولوں کی نفی کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کے یہ اقدامات قائد کے پاکستان کے اصولوں کے منافی، جمہوری روایات اور آئینی حقوق کو روندنے کے مترادف ہیں۔









