وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنرل جیلانی کی پیوندکاری سے اداروں کی حمایت کے شکوے باعث تعجب ہیں، شہباز صاحب جس قدر اس ملک کے نظام اور اداروں نے آپ کی حمایت کی اس کی نظیر نہیں ملتی، مگر آپ نے ہمیشہ ان کی پیٹھ پر چھرا گھونپا اور قومی مفاد …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنرل جیلانی کی پیوندکاری سے اداروں کی حمایت کے شکوے باعث تعجب ہیں، شہباز صاحب جس قدر اس ملک کے نظام اور اداروں نے آپ کی حمایت کی اس کی نظیر نہیں ملتی، مگر آپ نے ہمیشہ ان کی پیٹھ پر چھرا گھونپا اور قومی مفاد کے منافی عمل کیا‘مودی سے پگڑیاں تبدیل کیں اور جندال کو مری کی سیر کروائی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج آپ ملک کو سیاسی عدم و استحکام سے دوچار کرنے کی گھناو¿نی سازش کر رہے ہیں، عمران خان اور آپ میں فرق یہ ہے کہ آپ اپنی ذات، دھن اور اولاد سے آگے نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا سچا سپوت اور قوم کا قابل فخر ہیرو ہے، وہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کی فکر کرتا ہے، اپنے بچوں کیلئے نہیں قوم کے بچوں کیلئے سوچتا ہے، ماضی کے حکمرانوں کے برعکس اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے۔