اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ پیر کو اپنے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔ چار سال کے لئے انتظار فرمائیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی میں مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خودسنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ بنیاد احساس پر قائم ہے، جہاں حکمرانوں کی جیب نہیں بلکہ قومی خزانہ بھرا جا رہا ہے۔








