وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یوم اقبال پر پیغام

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان کی سوچ مسلمانان برصغیر کو جابرانہ تسلط اور سامراجیت سے نجات کی روشن امید ثابت ہوئی، ان کا آفاقی کلام اور تصورات ہمارے لیے مشعل راہ …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان کی سوچ مسلمانان برصغیر کو جابرانہ تسلط اور سامراجیت سے نجات کی روشن امید ثابت ہوئی، ان کا آفاقی کلام اور تصورات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، دربار کرتا رپور اور راہداری کی تعمیر نو کے ساتھ افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور احترام انسانیت کی عظیم مثال ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سوچ مسلمانان برصغیر کو جابرانہ تسلط اور سامراجیت سے نجات کی روشن امید ثابت ہوئی اور ان کا آفاقی کلام اور تصورات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایسی ریاست بنانے کا عزم رکھتے ہیں جس کا تصور علامہ محمد اقبال نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے نظریات وافکار کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کی ضامن اور احترام کرنے والی ریاست ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آج دربار کرتا رپور اور راہداری کی تعمیر نو کے ساتھ افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور احترام انسانیت کی عظیم مثال ہے۔