وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ریپ کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اخلاق سے عاری اور فسطائیت پر مبنی سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ریپ کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اخلاق سے عاری اور فسطائیت پر مبنی سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں۔عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔ایسے بیانات قاتل اورغاصب مودی حکومت کے ان دعوو¿ں کی کھلی تردیدہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پرآگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں اپنی کشمیری ماو¿ں اوربہنوں کوجنہوں نے جرات، شجاعت اوربہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا۔ جدوجہدآزادی میں ان کی قربانیاں اورخدمات تاریخ کاناقابل فراموش باب ہیں۔