وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایچ آر ڈویژن کی جانب سے کابینہ اجلاس میں پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2020 ایجنڈے پر رکھا گیا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جرنلسٹس سیفٹی، سیکورٹی، …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایچ آر ڈویژن کی جانب سے کابینہ اجلاس میں پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2020 ایجنڈے پر رکھا گیا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جرنلسٹس سیفٹی، سیکورٹی، پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کے ٹائٹل سے تیار کردہ بل پر کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اصولی منظوری دیتے ہوئے وزارت قانون کو دونوں بلوں کو ضم کرکے ایک جامع بل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت قانون تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد حتمی بل کو کابینہ کے سامنے پیش کرے گی جو پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نافذالعمل ہو گا۔