وزیراعظم کی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو نیپال میں 8091 میٹر بلند انا پورانا I پہاڑ کی چوٹی سر کرنے پر مبارکباد

89
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو نیپال میں 8091 میٹر بلند انا پورانا I پہاڑ کی چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے 10ویں بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کا ان کا کارنامہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہماری خواتین زندگی میں کسی بھی سنگ میل کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔