26 C
Islamabad
اتوار, مارچ 9, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی چین کے صدر ،وزیراعظم اور چینی عوام کو دو کامیاب...

وزیراعظم کی چین کے صدر ،وزیراعظم اور چینی عوام کو دو کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ ،وزیراعظم لی کیانگ اور چینی عوام کو بیجنگ میں دو کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ چین اپنے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں چین کی جدیدیت سے بالخصوص بہت متاثر ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بحیثیت آئرن برادر اور ہر طرح کی صورتحال میں سٹرٹیجک تعاون کے شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور چین امن و ترقی کے مشترکہ مقاصد کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569966

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں