وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لیے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کسٹمز کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار …
وزیراعظم کی کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت،شہدا کےلیے بلندی درجات کی دعا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لیے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کسٹمز کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔
انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔وزیراعظم نے متعلقہ اہلکاروں کو ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،شرپسند عناصر کو کسی صورت ملک کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔








