وزیراعظم کی ہدایات پر ماروی میمن کی مقتولہ تانیہ کے اہلخانہ سے تعزیت

250
APP47-19 SEHWAN SHARIF: September 19 - Minister of State and Chairperson BISP MNA Marvi Memon condoling with the family of Tania Khaskheli. APP

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے منگل کو سیہون شریف میں جھنگڑا باجرا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک نوجوان لڑکی مقتولہ تانیہ خاصخیلی کے اہلخانہ سے تعزیت کی جسے علاقے کے بدمعاش نے شادی سے انکار کرنے پر قتل کر دیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم کی ہدایات پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہلخانہ سے تعزیت کی اور حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم خواتین کا قتل ناقابل برداشت ہے اور سندھ حکومت کو قانون کے ذریعے ایسے قاتلوں کو سزا دلوا کر ایک مثال قائم کرنی چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی اس قسم کے جرائم کو دہرانے کی ہمت نہ کر سکے۔ اس موقع پر ماروی میمن کے ساتھ ایم پی اے سورٹھ تھیبو بھی موجود تھیں۔