وزیراعظم کی ہدایات پر پارلیمانی ارکان پر مشتمل وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر پارلیمانی ارکان پر مشتمل وفد چین پہنچ گیا۔ وفد میں مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکا شامل ہیں جنہوں نے جمعرات کو چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ پارلیمانی وفد نےامور خارجہ کے نائب وزیر لیو ژن من کے ساتھ ساتھ …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر پارلیمانی ارکان پر مشتمل وفد چین پہنچ گیا۔ وفد میں مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکا شامل ہیں جنہوں نے جمعرات کو چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ پارلیمانی وفد نےامور خارجہ کے نائب وزیر لیو ژن من کے ساتھ ساتھ سی پی پی سی سی کی امور خارجہ کی کمیٹی کے وائس چیئرمین کائے وو سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر خسرو بختیار نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے چینی قیادت کو آگاہ کیا۔ خصوصی نمائندوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جو عالمی برادری کی فوری توجہ کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 جولائی کو برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد بھارتی مسلح افواج معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہیں اور ان کی پرامن جدوجہد کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سو سے زائد افراد کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا گیا ہے جبکہ بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ وادی میں چھرے والی بندوق کا غیر قانونی استعمال بھی مسلسل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے چین کی قیادت کو بتایا کہ 8 جولائی سے لے کر اب تک مقبوضہ کشمیر میں زندگی معلق ہو کر رہ گئی ہے اور وہاں پر میڈیا پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کیا ہے اور پاکستان اس تنازعہ کا ایک فریق ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply