گلگت۔13مئی (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق طلباء و طالبات لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجراء اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے لئے اقدامات کی صورتحال پر منگل کو اسلام آباد میں وزرات تعلیم اور وزارت نوجوانان کے امور کے تحت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں مختلف اداروں کے وزراء گلگت بلتستان سے سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان *حافظ حفیظ الرحمن* اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس اعلی سطحی اجلاس میں سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی کی۔
گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور طلباء و طالبات کے بہتر مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے سابق وزیراعلی کی طرف سے دیئے گئے تمام تجاویز کو فورم نے سراہا اور اہم فیصلے کرلئے گئے۔سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے فورم کو بتایا کہ طلباء اور نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں,گلگت بلتستان کے عوام تعلیم سے خصوصی محبت رکھنے والے ہیں جس کی بدولت آج گلگت بلتستان میں معیار تعلیم پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہے اور گلگت بلتستان کا نوجوان پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔
ضرورت اس امر کی تھی حکومتی سطح پر طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی خصوصی سرپرستی کی جائے۔اس ضرورت کو وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے خصوصی اقدامات سے پورا کرنے کا آغاز کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات اور نوجوان وزیراعظم پاکستان کی اس خصوصی کاوش کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بلا شعبہ یہ اقدامات طلباء اور نوجوانوں کے بہترین مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گیں۔سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ طلباء اور نوجوانوں کیلئے زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے ہیں آئندہ بھی نوجوانوں اور طلباء کو مایوس نہیں کریں گیں اور گلگت بلتستان کے طلباء اور نوجوانوں بہترین مستقبل کیلئے کمر بستہ ہیں تمام توانائیاں صرف کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق اگلے ماہ سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔گورنمنٹ یونیورسٹیز کے طلباء کو میرٹ کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گیں اور پرائیوٹ یونیورسٹیز کے طلباء کو لیپ ٹاپ کے حصول کیلئے قرضہ حسنہ دیئے جائیں گیں۔اور یہ بھی طے کیاگیا کہ اگلے سال کیلئے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد میں خصوصی اضافہ کیا جائے گا۔
وزارت نوجوانان کے امور کے چئیر مین رانا مشہود اگلے ماہ گلگت بلتستان کا خصوصی دورہ کریں گے اور نوجوانوں کیلئے وزیر اعظم پاکستان قرضہ سکیم اور نوجوانوں کے بہترین مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے لئے گئے تمام اقدامات کو گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بھی باقاعدہ اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات اور نوجوانوں سے
اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ لیپ ٹاپ کے حصول سے اپنے تعلیمی سفر کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائیں گے اور اپنے والدین امیدوں اور گلگت بلتستان کے بہترین کے بہترین مستقبل کو چار چاند لگا دیں گے۔ اور گلگت بلتستان کے نوجوان وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے لئے گئے تمام اقدامات سے مستفید ہوں گے اور اپنے بہترین مستقبل کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596679