وزیراعظم کےمشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کی نائیجیریا کے دورہ پر روانگی

64
پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دےدی ،عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد پیر کو نائیجیریا کے دورہ پر روانہ ہو گئے ۔

وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران مشیر تجارت نائیجیریا میں دوسری پاک افریقہ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس اور نمائش میں پاکستان سے 115 کاروباری وفود شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ، خوراک اور سبزیوں کی کمپنیاں شریک ہوں گی جبکہ آئی ٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش میں پیش کریں گی ۔

کانفرنس اور نمائش کا اہتمام وزارت تجارت کی طرف سے لک افریقہ پالیسی کے تحت کیا گیا ہے ۔