وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

74

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی کسی وزارت کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کی کیونکہ انہوں نے تمام وزراءکو آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے کا مکمل اختیار دیا ہوا ہے اس لیے کسی اور وزیر یا مشیر کو بھی کسی دوسرے کی وزارت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام وزراءکسی دوسرے وزیر کی وزارت میں مداخلت کے بغیر اپنا کام آزادانہ طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی تبدیلی سیاسی نظام کا ایک حصہ ہوتا ہے جو وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ جسے چاہے وزیر بنائیں اور جسے چاہے وزارت سے ہٹا دیں لیکن ابھی فی الحال ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے، چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں۔