وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی امورافتخار درانی کی میڈیا کو بریفنگ

102
APP35-22 ISLAMABAD: November 22 - Special Assistant to Prime Minister Iftikhar Durrani addressing a press conference. APP photo by Irshad Sheikh

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی امورافتخار درانی نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر سیٹزن پورٹل کے قیام کے بعد پہلے 24دنوں میں پاکستان ،یو اے ای ،سعودی عرب ،برطانہ ،قطر اور عمان سمیت دیگر ممالک میں 4لاکھ 54ہزار 994ایپلی کیشنز ڈاﺅن لوڈ کیں گئیں، سیٹزن پورٹل پر رجسٹرڈ سرکاری اداروں کی تعداد 4995ہوچکی ہے،ایک لاکھ 71ہزار شکایات پورٹل پر موصول ہوئیں جن میں سے 16ہزار 770شکایات حل کردیں گئیں ہیں باقی شکایات متعلقہ صوبوں ،اضلاع کے اداروں کو منتقل کر دیں گئیں ہیں ،5ہزار547شکایات کنندگان نے معاملہ حل ہونے پر فیڈ بیک بھی دیا ہے،شکایات کی مانیٹرنگ وزیراعظم آفس خود کررہا ہے ،سندھ اور بلوچستان کو بھی پورٹل پر فعال کردار ادا کے لئے چیف سیکرٹریز سطح پر بات چیت ہورہی ہے ۔وہ جمعرات کو یہاں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بتایا کہ پرائم منسٹر سیٹزن پورٹل کے اجراءکے بعد 24دنوں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے سیٹزن پورٹل کی ایپلی کیشن ڈاﺅن کی ہے ،مجموعی طور پر ایپلی کیشن ڈاﺅن کرنے والوں میں 94فیصد مرد اور 6فیصد خواتین شامل ہیں ،پورٹل کی اپیلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے والوں میں طالبعلم ، پرائیویٹ کاروبار سے منسلک افراد، کارپوریٹ سیکٹر ، سوشل ورکرز اور صحافی بھی شامل ہیں ۔