اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ قانون کی سربلندی اور انصاف عوام کی اولین ترجیح ہے، عوام جان چکے کہ خزانہ چوری کرنے والے احتساب سے بچنے کیلئے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی سربلندی اور انصاف عوام کی اولین ترجیح ہے، عوام جان چکے کہ خزانہ چوری کرنے والے احتساب سے بچنے کیلئے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں کی احتساب کو متنازعہ بنانے کی کوشش شرمناک ہے، درباری احتساب کے عمل کو معیشت سے جوڑ کر آقاؤں کی خوشنودی چاہتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ شریف برادران کی چوری کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ درباریوں آقاؤں کو بچانے کیلئے فوٹو شاپ اور ایڈیٹنگ کے ماہر ہو چکے، میاں مفرور کے جھوٹ کو چھپانے کیلئے پوری ن لیگ صبح شام جھوٹ گھڑتی ہے، نااہل کبھی عالمی مہنگائی تو کبھی فیک آڈیوز کا سہارا لے کر احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔