اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ایک دھیلے اور دمڑی کی کرپشن نہ کرنے کے بلند و بانگ دعوےداروں کے پاس ثبوت نہیں، بھگوڑے بھائی کا ضمانتی بھی بھاگنے کے چکر میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک دھیلے اور دمڑی کی کرپشن نہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے داروں کے پاس ثبوت نہیں، درباری احتساب کو متنازعہ بنانے کی بجائے آقاؤں کی بے گناہی ثابت کرنے کا سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل شریفوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب دینے کی بجائے راہِ فرار اختیار کی، مقدمات کو طول دینے کیلئے بیماری، پروپیگنڈا اور الزامات کا سہارا لیا گیا۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ بھگوڑے بھائی کا ضمانتی بھی بھاگنے کے چکر میں ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے فرار ممکن نہیں۔