وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا، باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ کر دیا جائے گا وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے سیاسی و عسکری قیادت کی مشاورت سے شروع آپریشن ضرب عضب …

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا، باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ کر دیا جائے گا
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے سیاسی و عسکری قیادت کی مشاورت سے شروع آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا ہے اور باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ کر دیا جائے گا، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں ہمیں اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیںاور کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، اچھے اور برے طالبان کی تمیز کے بغیر دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں، آپریشن ضرب عضب اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے جس کے تحت لاﺅڈ سپیکرز کے بے جا استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں اور ایسا مواد فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس سے انتہا پسندی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave a Reply