29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے...

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مریم صفدر خود مختار ہیں اور اپنے ڈکلیئرڈ اثاثوں کا باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتی ہیں، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے وکلاءنے سپریم کورٹ میں دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے ہیں کہ مریم صفدر خود مختار ہیں اور باقاعدگی سے ٹیکس بھی جمع کرارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت کے سامنے کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کر سکی، انہیں چاہیے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت عدالت میں پیش کریں، ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت میں شریف خاندان کے وکلاءکے پیش کردہ ثبوتوں پر ہی بات چیت جاری ہے کیونکہ تحریک انصاف کے وکلاءتو کوئی ثبوت پیش ہی نہیں کر سکے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں سیاست کرنے کے لیے حکومت پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانے کی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات مین شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف بے بنیاد مسائل بشمول دھاندلی اور کرپشن پر صرف سیاست کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32410

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں