اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں سے خوفزدہ نہیں بلکہ یہ احتجاج قوم کے وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی پی ٹی آئی کی احتجاجی اور مزاحمت کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں، پی ٹی …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں سے خوفزدہ نہیں بلکہ یہ احتجاج قوم کے وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی پی ٹی آئی کی احتجاجی اور مزاحمت کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اپنی ہر تقریر میں ایک ہی بیان کو باربار دہراتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں جوکہ بطور سیاسی جماعت کے رہنما انہیں زیب نہیں دیتی۔








